• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 155976

    عنوان: مسجد آتے ہوئے سوكھی مٹی پیروں میں لگ جائے تو كیا پاؤں ناپاك ہوجائیں گے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک شخص اپنے گھر سے وضو کر کے ننگے پیر مسجد آیا راستے میں اس کے پیر سوکھی زمین پر پڑے اور مسجد میں داخل ہوتے وقت وہ سوکھی مٹی جھڑ گئی تو اس کے پیر ناپاک ہوں گے یا پاک؟ قرآن وسنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 155976

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:155-132/D=3/1439

    اس کے پیر پاک ہیں؛ کیونکہ زمین اگر ناپاک بھی رہی ہوگی تو خشک ہونے کے بعد پاک ہوجاتی ہے۔ الأرض تطہر بالیبس وذہاب الأثر للصلاة․ الہندیة: ۱/۹۹۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند