• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 56418

    عنوان: کسی چیز پر یعنی پر لفظ اللہ لکھا ہوا ہو تو کیا یہ اللہ کی طرف سے معجزہ /نشانی ہے یاایسے ہی عمومی طور پر ہو گیا؟

    سوال: سوال نمبر 1- کسی چیز پر یعنی (انڈے کے چھلکے پر، درخت کی شاخوں پر، آسمان میں بادلوں پر،کسی جانور/جاندار کی کھال پراور وغیرہ، وغیرہ) پر لفظ اللہ لکھا ہوا ہو تو کیا یہ اللہ کی طرف سے معجزہ /نشانی ہے یاایسے ہی عمومی طور پر ہو گیا؟ سوال نمبر2- اگر یہ منجانب اللہ ہی ہے تو دیگر مذاہب کے خداؤں کے نام بھی اکثر واوقات ہم دیکھتے رہتے ہیں تو ہم میں اور ان کی سوچ میں اور ہماری سوچ میں کیا فرق رہ جاتاہے ؟دیگر مذاہب کے لوگ بھی تو اپنے آپ کو صحیح اور ہمیں غلط سمجھتے ہیں۔

    جواب نمبر: 56418

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 266-282/L=3/1436-U اگر واقعی کسی چیز پر ”اللہ“ لکھا ہوا ہو تو اسے دیکھ کر ایمان میں تازگی پیدا ہوتی ہے، یہ اسی وقت ہے جب کہ حقیقتاً اللہ لکھا ہوا ہو ورنہ بہت سی مرتبہ صرف خیال جمانے سے اللہ لکھا ہوا نظر آتا ہے حقیقتا لکھا ہوا نہیں ہوتا، واضح رہے کہ اسلام وکفر کا مدار ان چیزوں پر نہیں ہے؛ اس لیے اس چکر میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند