• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 60146

    عنوان: خواب

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کئی دنوں سے مجھے خواب آرہے ہیں کہ مجھے ہمیشہ کوئی بھی کام کے لیے دیر ہوجاتی ہے اور میں جلد از جلد اس کام کو کرنے کے لیے پیچھے بھاگتی ہوں ، ایسا لگتاہے کہ میرا کچھ پیچھے چھوٹ گیا ہے اور میں کسی چیز کو یا منزل کو پانا چاہتی ہوں۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 60146

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 630-595/Sn=9/1436-U اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ سے احکامِ شرعیہ پر عمل کرنے میں کوتاہی ہورہی، جو منزلِ مقصود تک پہنچنے میں رکاوٹ بن رہی ہے؛ اس لیے آپ پابندی سے وقت پر پنجوقتہ نماز ادا کرتی رہیں، پردے کا اہتمام کریں، غیرمحرم اور اجنبی مردوں کے سامنے آنے یا ان سے بلاضرورت بات چیت کرنے سے بالکلیہ احتراز کریں، الغرض احکامِ شرعیہ پر مکمل طور پر عمل کرنے کی کوشش کریں اور ساتھ ساتھ گناہوں سے بچتی رہیں، ان شاء اللہ آپ منزلِ مقصود تک ضرور پہنچیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند