• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 43070

    عنوان: کھیتی باڈی

    سوال: صورت مسئلہ یہ ہے کہ کیا دو کسان اس شرط پر کھیتی کر سکتے ہیں (پیداوار میں دونو برابر کے شیرک)کہ ایک کا صرف پانی دوسریکی زمیں محنت اور خرچہ تو کیا یہ صورت جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 43070

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 118-118/M=2/1434 مزارعت کی مذکورہ صورت ناجائز ہے، کیوں کہ مالک زمین کے ذمہ محنت وعمل کی شرط مفسد عقد ہے، ”السادس أن یخلی رب الأرض بینہا وبین العامل حتی لو شرط عمل رب الأرض یُفسد العقد لفوات التخلیة․․․ وہہنا وجہان آخران لم یذکرہما أحدہما أن یکون البذر لأحدہما والأرض والبقر والعمر لآخر وأنہ لا یجوز“ (ہدایہ: ۴/۴۲۵، ۴۲۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند