• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 155851

    عنوان: تجارت شروع کیا تھا جس میں کچھ رقم میرے خود کے لیے استعمال ہوگئی

    سوال: حضرت، میں اپنے ایک دوست کے ساتھ پیسے لے کر تجارت شروع کیا تھا جس میں کچھ رقم میرے خود کے لیے استعمال ہوگئی اور باقی رقم تجارت میں استعمال ہوئی اور نقصان ہوگیا، پوری یہ بات میرے دوست بھی جانتے ہیں۔ آپ کچھ مشورہ دیجئے کہ یہ کیسے ختم کروں، میرا دوست کبھی بھی پیسے کا تقاضہ نہ کرے۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 155851

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 177-146/M=2/1439

    تجارت میں نقصان ہوگیا تو آپ دونوں ساتھی مل کر اس بارے میں سنجیدگی سے غور کریں کہ کیوں اور کس طرح نقصان ہوا؟ او راب اس کی تلافی کی کیا شکل ممکن ہے؟ آئندہ تجارت کو جاری رکھنا ہے یا ختم کردینا ہے اس کا مشورہ آپس میں کرلیں، ختم کرنے کی صورت میں پیسے کے لین دین کا معاملہ صاف کرلیں، اگر فوری ادائیگی دشوار ہوتو مناسب مہلت مانگ لیں، اگر دوست تقاضہ نہ کرے اور معاف کردے تو یہ اس کا احسان ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند