متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 57858
جواب نمبر: 57858
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 890-890/M=8/1436-U مولانا اکبر شاہ نجیب آبادی کی کتاب ”تاریخ اسلام“ معتبر کتاب ہے، ایک زمانہ میں مولانا موصوف قادیانیت سے متأثر ہوگئے تھے، لیکن پھر تائب ہوکر مسلک حق سے وابستہ ہوگئے اور تاحیات حق مسلک پر برقرار رہے، ان کے متعلق ”آئینہ حققت نما“ کتاب کے مقدمہ میں کچھ تفصیل ہے، حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی زید مجدہم مہتمم دارالعلوم دیوبند ”مقدمہ تاریخ ہند قدیم“ میں پیش لفظ کے تحت ارقام فرماتے ہیں: ”مولانا اکبر شاہ نجیب آبادی ایک اچھے اور معتبر موٴرخ ہیں، تاریخ ہند کے موضوع پر ان کی متعدد کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں، وہ اپنے اس فن میں کافی مہارت رکھتے ہیں، جو بھی کتابیں لکھتے ہیں بڑی محنت سے لکھتے ہیں، پوری تحقیق اور حوالوں کے ساتھ لکھتے ہیں“۔ (مقدمہ تاریخ ہند قدیم، جلد اول، ط: شیخ الہند اکیڈمی، دارالعلوم دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند