متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 68069
جواب نمبر: 68069
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 943-906/Sd=11/1437 ”عید کے دن پہنے جانے والے نئے کپڑوں کا آخرت میں کوئی حساب نہیں ہوتا“ اس سلسلے میں ہم کو کوئی حدیث نہیں مل سکی؛ البتہ عید کے دن نیا یا پہلے سے موجود کپڑوں میں سے اچھا کپڑا پہننا مستحب ہے، اگر اللہ نے کسی کو وسعت دی ہے، تو اُس کے لیے عید کے دن نئے کپڑے پہننے میں مضائقہ نہیں؛ بلکہ مستحب ہے؛ لیکن اعتدال بہرحال ہر چیز میں ضروری ہے اور لباس میں تکبر، تفاخر اور دکھلاوے سے احتراز ضروری ہے، عید کے موقع پرنئے کپڑے پہننے میں یہ نیت ہونی چاہیے کہ اس دن شریعت میں اچھا لباس پہننے کی تعلیم دی گئی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند