متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 174408
جواب نمبر: 17440830-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 218-177/D=03/1441
یہ پراگندہ خیالات ہیں ان کی تعبیر کی فکر میں نہ پڑیں۔ اس وقت سب سے اہم کام اللہ تعالی سے اپنا تعلق جوڑنا اور درست کرنا ہے جس کے لئے احکام شریعت و سنت کی پابندی کا پورا اہتمام کرنا ہے۔ جس قدر فکر اور کوشش ہو سکے اس سے دریغ نہ کیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں سوچتا ہوں کہ خود ہی شادی کرلوں لیکن والدین اجازت نہیں دیتے۔ میں کیا کروں؟
2077 مناظرمیری
بہن مطلقہ ہے۔ اس کی شادی میرے کزن کے ساتھ ہوئی تھی۔ میرے کزن کے والد میری ماں
کے حقیقی بھائی ہیں اور اس کی ماں میرے والد کی حقیقی چھوٹی بہن ہے۔ میرے والد
اپنی بہن سے بہت زیادہ محبت کرتے تھے ۔ اب طلاق کے بعد سے ہمارا اس گھرانے سے کوئی
تعلق نہیں ہے۔ میں نے ایک خواب دیکھا کہ میرے والد صاحب دوبارہ اس گھرانے کے ساتھ
اچھے رشتہ میں ہیں۔ میں اپنے والد سے لڑتا ہوں کہ انھوں نے ہمارے گھر والوں کے
ساتھ اتنا کچھ کیا ہے اور آپ دوبارہ ان کا تعاون کررہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ اس
وقت غلطی پر تھے اور اب انھوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔ میں نے یہ خواب دو
مرتبہ دیکھا ہے۔ ایک مرتبہ میں اس کو چھ سے دس بجے صبح کے وقت دیکھا اور دوسری
مرتبہ اس سال پہلے رمضان کو سحری کے بعد ۔ برائے کرم مجھ کو اس کی تعبیر بتادیں۔
میرا
سوال یہ ہے کہ میں اکثر خواب میں یہ دیکھتی ہوں کہ میرے بہن بھائی سب سفید انڈے
کھا رہے ہیں۔یہ خواب اور یہ کہ میرے بھائی کسی نہ کسی رشتہ دار کو پیسے دے رہے
ہوتے ہیں۔ مجھے ان دونوں خوابوں کا مطلب بتادیں۔
میں
ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہتاہوں۔ میں نے اس کو دس ذی الحجہ کو خطبہ حج 2008کے
بعد رات کو دیکھا۔ میں نے دیکھاکہ میں مکہ میں ایک لڑکی کے ساتھ ہوں (میں اس لڑکی
کے ساتھ شادی کرنا چاہتاہوں)۔ میں نے دیکھاکہ ہم پوری رات دعا میں مشغول ہیں احرام
باندھے ہوئے۔ مکہ حجاج کرام سے بھرا ہوا تھا میں نے آسمان پر دیکھا نماز فجر کا
وقت دیکھنے کے لیے اور دعا کرنے کے لیے، اور لڑکی کا سر نیچے تھا او ردعا کررہی
تھی۔ اس خواب کاوقت ٹھیک مکہ میں فجر کی نماز سے پہلے کا ہے اور جب میں لاہور میں
بیدار ہوا تو فجر کی اذان کی آواز آرہی تھی لاہور میں۔ میں اس خواب کی تعبیر جاننا
چاہتاہوں۔ ایک مزید چیز خطبہ حج کے دوران (پی ٹی وی نشر کرتی ہے)۔ میں اس لڑکی کے
لیے دعا کرتا ہوں اور اس کی مانگ کرتا ہوں اللہ سے، اور اس کے بعد میں نے رات کو
یہ خواب دیکھا۔ میری مدد کریں۔ ایک مزید چیز یہ کہ لڑکی کی طرف سے برادری کا سسٹم
بہت بڑا ہے۔ وہ لوگ بغیر برادری کے شادی نہیں کرتے ہیں۔ وہ عوان گھرانے سے تعلق
رکھتی ہے اور میں راجپوت گھرانے سے تعلق رکھتاہوں۔ برائے کرم اس لڑکی سے شادی کرنے
کے لیے کوئی زبردست وظیفہ بتائیں۔