متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 606910
علماء کرام کے خلاف بدزبانی کرنا جائز نہیں؟
سوال : زید علماء کرام کے خلاف بد زبانی کرتا ہے اور وجہ یہ بتاتا ہے کہ یہ فرقہ واریت پھیلاتے ہیں لیکن وہ ایک پیر پر بہت یقین رکھتا ہے اور محبت کرتا ہے ۔ وہ پیر جسم پر کپڑے بھی نہیں پہنتا اور جب پوچھو کپڑے کہاں ہیں تو کہتا ہے کہ میرے کپڑے تمہیں نظر نہیں آئے گے ۔ کیا زید علماء کے خلاف بد زبانی اور ایسے جعلی پیر پر یقین رکھنے کی وجہ سے ( جو کپڑے بھی نہیں پہنتا) اہل سنت سے خارج ہے ؟
جواب نمبر: 606910
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 285-228/D=03/1443
اہل سنت میں داخل ہونے کا مدار انسان کے عقائد کی درستگی پر ہے۔ باقی اعمال اگر کسی کے فسقیہ ہوں تو وہ شخص فاسق ہے گو وہ اہل سنت سے خارج نہ ہو۔ علماء کرام کے خلاف بدزبانی کرنا جائز نہیں ہے۔ زید کس قسم کے الفاظ بولتا ہے سوال میں واضح نہیں ہے۔ اسی طرح شریعت پر عمل ہر شخص کے لیے ضروری ہے۔ اور ستر کا چھپانا فرض ہے۔ اگر کوئی پیر ستر نہیں چھپاتا تو اس سے عقیدت و تعلق رکھنا جائز نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند