• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 42008

    عنوان: خواب كی تعبیر

    سوال: حضرت ہمارے گھر ۲ دیسی مرغیاں ہیں ابھی انڈے دینے شروع کئے ہیں . میں نے خواب دیکھا کہ میں مرغی کے پنجرے سے ۱ انڈا اٹھاتی ہوں میرے ہاتھ میں بال نوچنے والی چمٹی ہے میں اس سے انڈا پکڑتی ہوں اتنے میں برادے کے اندر ۱ اور انڈا نظر آتا ہے میں وہ نکالتی ہوں تو ۱ اور نظر آتا ہے اسی طرح ۷ /۸ اندے نکالتی ہوں ،۱ وقت میں ۱ ہی انڈا نظر اتا ہے اور مزید نکال رہی ہوتی ہوں کہ آنکھ کھل جاتی ہے .

    جواب نمبر: 42008

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1574-997/L=11/1433 اللہ نے چاہا تو غیب سے رزق کے دروازے کھلیں گے، اعمالِ صالحہ کی طرف سبقت کرنے کی ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند