• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606541

    عنوان:

    خواب میں سفید سانپ کو مارنا جس پر کلمہ لکھا ہو

    سوال:

    رات کو خواب میں دیکھا کہ باورچی خانے میں گلابی رنگ کا بہت بڑا سانپ ہے اتنا بڑا کہ تین کنڈل مار کر بھی سر باہر ہے ۔ سب گھر والے اس سے ڈرتے ہیں لیکن میری دیورانی بالکل نہیں ڈرتی اور جوتا اٹھا کے باورچی خانے جاتی ہے اور اسے مارنے ہی لگتی ہے کہ اچانک ایک سفید رنگ کا سانپ بھی نکل آتا ہے ۔ وہ بڑے کو چھوڑ کہ اسے مارتی ہے ابھی مرا نہیں کہ اسے باہر لائی کہتی یہ مر گیا ہے ۔۔۔ وہ تھوڑا سا ہلتا ہے تو اسے اور مارتی یہاں تک کہ مر گیا۔ جب میں غور سے دیکھتی ہوں تو اس پر سیاہ رنگ میں کلمہ لکھا ہوتا ہے ۔ میرے دل کو کچھ ہوتا ہے کہ اس پر کلمہ لکھا ہے اور ہم جوتوں سے سے مار رہے ہیں۔ اتنے میں گلابی سانپ بھی باہر آجاتا ہے ہم اسے مارنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن نہیں مرتا اور اندر کمرے میں چلا جاتا ہے ۔ ہم سب خوفزدہ کہ اتنا بڑا سانپ اندر کمرے میں موجود ہے ۔ بس اتنے میں آنکھ کھل جاتی۔ برائے مہربانی تعبیر بتا دیں نیز اگر برا خواب ہے تو کیا اسباب اختیار کریں کہ اس کے شر سے بچ جائیں۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا

    جواب نمبر: 606541

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 181-135/B=03/1443

     اس خواب میں اشارہ اس چیز کی طرف ہے کہ آپ کے دو دشمن ہیں ایک چھوٹا ایک بڑا۔ چھوٹے سے آپ کو نجات مل گئی۔ دوسرے جو گھر میں رہے گا اس سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوسکتا ہے اس لئے آپ کو ہوشیار رہنا چاہئے۔ سانپ دشمن اور موذی جانور ہے اور اس کے بارے میں شریعت کا حکم یہی ہے کہ اسے ایذاء پہونچانے سے پہلے ماردو، خواہ اس پر کلمہ ہی لکھا ہوا کیوں نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند