• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 155689

    عنوان: خواب آتا ہے ، جیسے میں قرآن شریف کی کوئی سورة پڑھتاہوں لیکن مجھ سے پڑھی نہیں جاتی...

    سوال: میں حافظ قرآن ہوں اور میں کام کرتا ہوں، لیکن روز صبح کو مدرسے جاتا ہوں، 2 پارے سنا کر فر کام پر چلا جاتا ہوں اور رمضان میں بھی تراویح میں 1 قرآن شریف سناتا ہوں ،ایسا 4-5 سال سے کرتا آ رہاہوں، لیکن مجھے 1 خواب آتا ہے ، جیسے میں قرآن شریف کی کوئی سورة پڑھتاہوں لیکن مجھ سے پڑھی نہیں جاتی۔ ایسا خواب مجھے کافی بار آ گیا ، جب سے میں حافط بنا ہوں تو میں اس خواب کو دیکھ کر بہت پریشان ہو جاتا ہوں۔ براہ کرم، آپ مجھے اس کی تعبیر بتادیں۔

    جواب نمبر: 155689

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:143-85/L=2/1439

    آپ تو قرآن کی تلاوت کا اہتمام کررہے ہیں؛البتہ احکام پر عمل کرنے میں غالباً آپ سے کوتا ہی ہو رہی ہے ،آپ اپنے معاملات وغیرہ کا جائزہ لیں کہ کوئی عمل خلافِ شرع تو نہیں ہے،اگر ایسی کوئی بات نظر آئے تو اس کی اصلاح کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند