• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 43440

    عنوان: وضو بناکر قرآن پڑھنا ضروری ہے یا اگر کوئی شخص بغیر وضو کے قرآن چھو سکتے ہیں کہ نہیں؟

    سوال: وضو بناکر قرآن پڑھنا ضروری ہے یا اگر کوئی شخص بغیر وضو کے قرآن چھو سکتے ہیں کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 43440

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 176-176/M=2/1434 قرآن پڑھنے کے لیے باوضو ہونا ضروری نہیں بغیر وضو کے بھی قرآن پڑھ سکتے ہیں، البتہ بلاوضو قرآن کو چھونا درست نہیں ہے، لقولہ تعالی: ”لَا یَمَسُّہُ اِلَّا الْمُطَہَّرُوْنَ“ (القرآن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند