متفرقات
>>
دیگر
سوال نمبر: 154096
عنوان: میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر میں کچھ شیطان ہیں، پہلے وہ باتھ روم میں ہونے کا اشارہ کرتے تھے..........
سوال: 4:54 کو میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر میں کچھ شیطان ہیں، پہلے وہ باتھ روم میں ہونے کا اشارہ کرتے تھے، جب میں ان کے بارے میں جان گیا تو گھر میں اپنے والدین کو بتایا تو وہ کھل کر سامنے آگئے، اور گھر کے باہر سے دروازہ ڈھکیلتے یعنی جب میں دروازہ بند کرتا تو وہ باہر سے اس کو کھولتے، ایسے ہی بند کرتا اور وہ کھولتے، یہاں تک کہ جب میں نے بہت طاقت سے بند کیا تو وہ بھی بہت طاقت سے کھولتے۔ تب ہمارے یہاں کوئی تھا وہ کون پتا نہیں۔ میں آیت الکرسی اور کلمہٴ شہادت جب دروازہ کھول کر شیطان پر پھونکا تو وہ دکھائی دینے لگا تو اس شخص نے ان میں سے ایک دو شیطان کو مارا بھی، پھر ہمارے گھر میں ہم سب قرآن پڑھنے لگے۔ ہمارے چچا نے کہا کہ اتنی ساری سورتیں پڑھو وہ سورتیں کون سی ہیں یاد نہیں، لیکن وہ سب پندرہ یا سولہ سے شروع ہوتی ہیں۔ جب ہم لوگ ان کو بھگانے کے لیے کثرت سے تلاوت کرتے رہے، پھر ایک موقع ایسا آیا کہ ہم سب باہر ہیں تو وہ اندر سے دروازے کے خلاف ہوتے یعنی ہم لوگ چاہ کے بھی گھر کا دروازہ نہیں کھول پارہے تھے۔ میں جب بیت الخلاء کو جاتا ہوں تب اس کے بھی دروازے کے خلاف میں وہ ہوتا یعنی اندر بھی نہیں جا پاتا ہوں۔ امی اور ہم سب گھر سے باہر تھے، تو تب بھی ان شیطانوں کی باہر تک آوازیں آتیں، ایسے چلاتے، اور میں بھی ان کے خلاف باہر سے ہی چلاتا تھا، پھر میں جگ گیا اور آیت الکرسی کا وِرد کیا۔ جب میں جگا تھا تو اس وقت رات کا 4:54 ہو رہا تھا، اس کے تھوڑی دیر بعد پھر فجر کی اذان ہوئی ۔
اس کی تعبیر کیا ہے؟ براہ کرم جلد از جلد بتائیں۔
جواب نمبر: 15409631-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1207-195/D=12/1438
شیطانی اور جناتی اثرات تو ہر جگہ کچھ نہ کچھ ہوتے ہیں اللہ تعالی فرشتوں کے ذریعہ اپنے بندوں کی حفاظت فرماتے ہیں۔ اسی طرح قرآن پاک کی سورتوں اور آیتوں کے پڑھنے سے بھی ان کے شرور سے حفاظت ہوتی رہتی ہے۔
خواب میں اسی امر کی طرف اشارہ ہے کہ شیاطین کا کیسا کچھ حملہ اور زور ہو آیات قرآنیہ کی برکت سے وہ سب ختم ہو جاتا ہے آیات اور سورتوں کے پڑھنے کا جو عمل آپ نے خواب میں کیا ہے سوتے وقت روزانہ بیداری میں بھی کرلیا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند