• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 160576

    عنوان: سسر اور نندوسی کے ساتھ دسترخان پر ایک ساتھ کھانا کھانا

    سوال: امید ہے کہ عالی جناب خیروعافیت سے ہوں گے سوال : میں ابھی کچھ دنوں سے سسرال میں ہوں وجہ خسروں کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ، جب کھاناکھانے کے لئے بلایا جاتا ہے تو اندر دیکھا کہ میرے سالہ کی اہلیہ بھی دسترخان پر بیٹھی تھی،مسئلہ ، کیا مجھے ان لوگوں کے ساتھ کھاناکھانا صحیح ہے ؟ جبکہ میرے سسر اور ایک کنوارہ سالہ کے اورکوئی نہیں ہیں گھرپر، ساس کاانتقال ہوچکا ہے ، حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 160576

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:805-716/D=8/1439

    سالہ کی اہلیہ آپ کی نامحرم ہیں بے محابا ان کا آپ کے سامنے آنا یا دسترخوان پر ایک ساتھ کھانا کھانا جائز نہیں۔ آپ خود احتیاط کریں اور علیحدہ کھائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند