متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 37576
جواب نمبر: 37576
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 585-300/L=4/1433 خون جزء بدن ہے اور انسان کو اپنے بدن کے کسی جز میں تصرف کرنے کا اختیار نہیں ہے، اس لیے بغیر کسی سخت مجبوری کے انسان کا اپنے خون کو ہبہ کرنا جائزنہیں۔ پس صورت مسئولہ میں عید میلاد کے روز یا کسی اور روز خون عطیہ کرکے بلڈ بینک میں جمع کرنا درست نہیں۔ البتہ اگر کوئی شخص مضطر ہو اور اس کو خون دینا ضروری ہو تو ایسی مجبوری کی صورت میں خون دینے کی گنجائش ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند