• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 155309

    عنوان: بار بار گھر کے مرحومین کا خواب میں آنا

    سوال: حضرت، مجھے کچھ دنوں سے اپنے گھر کے مرحومین خواب میں بار بار آرہے ہیں، میں نے نوٹس کیا کہ جب سے اِس عید پر میں نے اپنے خاندان کے مرحومین کے ثواب کے لیے قربانی میں حصہ لیا اور انہیں ثواب بھیجا تب سے بار بار کوئی نہ کوئی خواب میں دکھ رہا ہے کہ کبھی وہ میرے گھر آئے کبھی کہیں دکھے، ایک بار تو دیکھا کہ میرے گھر کے کچھ مرحومین ہیں اور میں انہیں دیکھ پارہی ہوں، جس جگہ ہم لوگ ہیں وہ جگہ بہت ہی نورانی اور روشن ہے پھر دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ میں بیت اللہ کی دیوار سے بالکل قریب ہوں۔ براہ کرم مجھے بتائیں کہ اس طرح بار بار مرحومین کو دیکھنا کس طرف اشارہ کرتا ہے؟ اسی بیچ میرے ابو کی طبیعت بھی اچانک بہت خراب ہو گئی تھی اب الحمد للہ آرام ہے۔

    جواب نمبر: 155309

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:77-66/sd=2/1439

    ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے مرحومین کو دیکھنا اعمالِ صالحہ کی طرف رغبت اور گناہوں سے اجتناب کی توفیق ملنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے ، نیز مذکورہ خواب میں اس طرف بھی اشارہ ہے کہ آپ کے ایصال ثواب سے مرحومین کو فائدہ پہنچ رہا ہے ، اس لیے ایصال ثواب کرتے رہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند