متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 602504
صحافت كس طرح كرنی چاہیے؟
میرا سوال یہ ہے کہ میں ایک میں ایک جرنسلٹ(صحافی ) ہوں، نیوز پیپر میں پترکار کے طورپر نوکر ی کرتاہوں تو کیا ”پترکارتو“ (patrkaratva) کرنا کیسا ہے؟ اور کیا شرائط کے ساتھ کرنا ضروری ہے؟ اور کیا نیت کے ساتھ کرنی ہوگی ؟پترکارتو کی نوکری کو لے کے جو کوئی بھی مسئلہ ہو وہ بھی بتائیں اور رہنمائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 602504
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 439-328/D=06/1442
جھوٹی، مبالغہ آمیز، الزام تراشی پر مبنی خبروں سے بچیں۔ عام انسانوں کے فائدے پر مبنی خبریں دیں خلق کی نفع رسانی پیش نظر ہو۔ آپ کو اپنی نوکری میں جو باتیں پیش آتی ہیں ان کی صراحت کرکے حکم معلوم کریں پھر جو باتیں قابل احتراز بتلائی جائیں ان سے بچنے کی کوشش کریں۔ نیت اچھی رکھیں إنما الاعمال بالنیات۔
خیر الناس من ینفع الناس بہترین آدمی وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے، پیش نظر رکھیں، گناہ کی باتوں سے بچیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند