• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 21132

    عنوان:

    میں نے رات کو خواب دیکھا کہ میرے شوہرسے جھگڑا ہوا اور وہ غصے میں میری گردن دبا رہے ہیں اور مجھے ایسا لگ رہاہے کہ میری روح نکل رہی ہے، لیکن مجھے خوشی ہو رہی ہے۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    میں نے رات کو خواب دیکھا کہ میرے شوہرسے جھگڑا ہوا اور وہ غصے میں میری گردن دبا رہے ہیں اور مجھے ایسا لگ رہاہے کہ میری روح نکل رہی ہے، لیکن مجھے خوشی ہو رہی ہے۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 21132

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 759=581-4/1431

     

    ماشاء اللہ بہت عمدہ خواب ہے، شوہر کی طرف محبت اور ادائے حقوق کی فکر میں کمال ہے، مگر خود تمھاری طرف سے ان امور میں کوتاہی کچھ ہورہی ہے، تم کو بھی اس میں درجہٴ کمال حاصل کرنے پر تنبیہ وترغیب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند