• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 169477

    عنوان: کیا داڑھی منڈھے سے حافظ قرآن کی دستاربندی کروا سکتے ہیں؟

    سوال: کیا داڑھی منڈھے سے حافظ قرآن کی دستاربندی کروا سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 169477

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:794-783/L=8/1440

    داڑھی منڈا شخص فاسق ہے اور فاسق لائقِ تعظیم نہیں ایسے شخص سے دستار بندی کرانا یا ایسا عمل کرانا جس سے اس کی غایت درجہ تعظیم ہوتی ہو جائز نہیں۔ وأما الفاسق فقد عللوا کراہة تقدیمہ بأنہ لا یہتم لأمر دینہ، وبأن فی تقدیمہ للإمامة تعظیمہ، وقد وجب علیہم إہانتہ شرعا(رد المحتار:2/299،ط:زکریادیوبند)اگر کسی مصلحت سے ایسے شخص کو جلسہ میں شرکت کی دعوت دی جائے تو اس حد تک گنجائش ہوگی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند