• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606097

    عنوان: جماعت کے ساتھی نے خواب میں دیکھا تھا کہ اسے دوزخ کے طرف لے جا رہا تھا 

    سوال:

    مفتیان کرام میرے ایک جماعت کے ساتھی نے خواب میں دیکھا تھا کہ اسے دوزخ کے طرف لے جا رہا تھا دو شخص، وہ اپنے ہاتھوں کو چھوڑ ا کر بھاگ نے لگا، اتنے میں ایک شخص کرسی پر بیٹھا ہوا تھا جسکا پوشاک بلکل سفید اور چھرا پر چمکتا ھوا نور تھا اور ان کے ارد گرد بھی ایسے لوگ بھی بیٹھے تھے جن کے چھرا پر نور تھا ا ور ان کے پوشاک بھی بلکل سفید رنگ کے تھے،جو شخص کرسی پر بیٹھے ہوئے تھے انھوں نے کہا اسے چھوڑ دو اور اسے چھوڑ دیا گیا، آپ حضرات کو اس خواب کی تعبیر میں کیا کھنا ہے؟ جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں عین و نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 606097

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 34-19/D=01/1443

     خواب میں گناہ و معصیت سے متاثر ماحول کی طرف اشارہ ہے جو ہر طرف سے انسان کو دوزخ کی طرف جانے کی دعوت دے رہے ہیں مگر اسی ماحول میں دین اور اعمال صالحہ کی محنت اور نیکیوں کا ماحول بھی کہیں کہیں موجود ہے جو جنت کی طرف دعوت دے رہے ہیں سفید پوشاک شخص سے اسی اچھے ماحول کی طرف سے اشارہ ہے جو جہنم سے بچانے والے ہیں۔ اللہ تعالی سب کی جہنم سے حفاظت فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند