• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 55646

    عنوان: کیا گھر میں بے برکتی کا ثواب کمپنی کا فنڈ سود ہے؟

    سوال: ہمارے بہنوئی جو کہ شارجہ، عرب متحدہ امارات، میں مقیم ہیں ، انہوں نے چند مہینے پہلے ایک ہندو کمپنی میں جوائن کیا تھا جس کا کاروبار بھی حلال ہے اور بہنوئی کا کام بھی حلال ہے، لیکن اس کمپنی نے سودپہ لون لے کر یہ کاروبار شروع کیا ہے۔ انہوں نے جب سے یہ ملازمت شروع کی ہے، انہیں گھر میں انتہائی تنگی (نحوست) اور بے برکتی محسوس ہورہی ہے، پچھلی ملازت کے بر خلاف سیونگ نہیں ہو پارہی ہے، بلکہ الٹا پچھلی سیونگ سے بھی پیسے خرچ ہوتے جارہے ہیں، براہ کرم، شریعت کی روشنی میں بتائیں کہ : (۱) ایسی کمپنی میں ملازمت کرنا حلال ہے یا نہیں؟ (۲) کیا گھر میں بے برکتی کا ثواب کمپنی کا فنڈ سود ہے؟ (۳) کیا اس ملازمت کو جاری رکھیں یا چھوڑ دیں ؟ یا دوسری جگہ ملازمت دیکھنا شروع کردیں؟

    جواب نمبر: 55646

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1526-1072/L=12/1435-U (۱) اگر اس کمپنی کا کاروبار جائز اور حلال نیز آپ کے بہنوئی کی ملازمت بھی جائز چیز کی ہے تو ایسی کمپنی میں ملازمت کرنا جائز ہے اوراس سے حاصل آمدنی حلال ہے۔ (۲) گھر میں بے برکتی کا سبب کمپنی کا فنڈ نہیں ہے، آپ دیگر اسباب (مثلاً گھر والوں کا نماز نہ پڑھنا، ٹی وی وغیرہ ہونا) پر نظر کرلیں، گھر والوں کو چاہیے کہ نماز وتلاوت کا اہتمام کریں اور مغرب بعد خاص طور پر سورہٴ واقعہ پڑھ لیا کریں۔ (۳) ملازمت جاری بھی رکھ سکتے ہیں اورمتبادل دوسری جگہ ملنے پر چھوڑ بھی سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند