• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 22326

    عنوان: ایک ماہ قبل میں یہ خواب دیکھی تھی، براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں۔میرے بھائی ،میری والدہ اور خود میں ایک جگہ پر تھے ، لیکن میں نہیں جانتی ہوں کہ ہم کہاں تھے۔اسی وقت میں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کالے کپڑے میں سورہے تھے ، آپ کا چہرہ انور دائیں طرف تھا، میں نے آپ کے مبارک قدم دیکھے ، یہ بڑے اور سفید تھے، آپ کے قدموں کے ایڑی کی طرف موٹاپا تھا، جب میں ان قدموں کو دیکھ رہی تھی تو بہت حیرت ہوئی۔ جلدی آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوگئے ، اور میرے بھائی کے پاس بیٹھ گئے، اور میں اپنے بھائی کے سامنے تھی، جب میں پیچھے موڑی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھااور جلد ہی حجاب پہن لیا، اور میں نے کہا کہ کیا میں یہ کہوں کہ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں جو آئے ہیں۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے، اس کے بعد مجھے معلوم نہیں کہ کیا ہوا۔ 

    سوال: ایک ماہ قبل میں یہ خواب دیکھی تھی، براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں۔میرے بھائی ،میری والدہ اور خود میں ایک جگہ پر تھے ، لیکن میں نہیں جانتی ہوں کہ ہم کہاں تھے۔اسی وقت میں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کالے کپڑے میں سورہے تھے ، آپ کا چہرہ انور دائیں طرف تھا، میں نے آپ کے مبارک قدم دیکھے ، یہ بڑے اور سفید تھے، آپ کے قدموں کے ایڑی کی طرف موٹاپا تھا، جب میں ان قدموں کو دیکھ رہی تھی تو بہت حیرت ہوئی۔ جلدی آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوگئے ، اور میرے بھائی کے پاس بیٹھ گئے، اور میں اپنے بھائی کے سامنے تھی، جب میں پیچھے موڑی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھااور جلد ہی حجاب پہن لیا، اور میں نے کہا کہ کیا میں یہ کہوں کہ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں جو آئے ہیں۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے، اس کے بعد مجھے معلوم نہیں کہ کیا ہوا۔ 

    جواب نمبر: 22326

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):834=664-6/1431

    خواب بہت مبارک ہے، آپ کو زیارت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا شرف مبارک ہو، اتباع سنت اوراحکام شریعت کی پابندی کا خاص اہتمام کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند