• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 3941

    عنوان:

    میری وائف نے ایک خواب دیکھا ہے اسی کی زبانی لکھتا ہوں۔ میں نے دیکھاکہ بڑی سی دیگچی میں کھانا (بریانی)پک رہا ہے اور ہمیں(سب گھر والوں کو) بہت بھوک لگی ہے اورسب بے چین ہو رہے ہیں اور جب کھانا پک جاتا ہے تو مجھے پلیٹ میں ملتا ہے پلیٹ میں دیکھتی ہوں کہ بوٹی (گوشت) بھری ہوئ ہے اور بہت زیادہ گوشت ہے پلیٹ بالکل فل ہے میرے علاوہ میرا بھائ بھی ہے جس کو میرے ساتھ کھانا ملا میں نے اس کا پلیٹ نہیں دیکھا صرف اپنے پلیٹ پر نظر پڑی پھر میں نے ایک نوالہ کھانے کے لۓ منہ میں ڈالا تو بہت ہی بد مزہ تھا ایسے جیسے خراب تیل سے پکا ہوا ہے اور بہت بو آ رہی ہے کہ کھایا نہیں جا رہا ہے لیکن بھوک بھی بہت تیز لگی ہے میں نے پھر نوالہ لیا کھانے کے لئے لیکن خراب تیل کی وجہ سے کھا یا نہیں گیا میں نے اپنے بھائ سے بولا کہ یہ تو بہت خراب ہے اس نے بھی کہا ہاں یہ تو خراب ہورا ہے اس نے بھی ایک نوالہ ہی منہ میں لیا تھا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3941

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 213/ ب= 157/ ب

    اچھا خواب ہے، دنیا کی زیب و زینت خواہشات و لذت کی حقیقت خواب میں دکھلادی گئی کہ دیکھنے میں بظاہر بہت عمدہ ہوتی ہیں، مگر مآل اور نتیجہ کے لحاظ سے ان کا حال انتہائی خراب ہوتا ہے، اللہ پاک اس خواب کے ثمرات و برکات سے اہلیہ کو آپ کو نوازے اور سعادتِ دارین سے مالا مال فرمائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند