• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 603977

    عنوان: خواب۔میں دیکھتا ہوں کہ جنگ کا ماحول ہے اور ایک منادی آواز لگا رہا ہے 

    سوال:

    خواب۔میں دیکھتا ہوں کہ جنگ کا ماحول ہے اور ایک منادی آواز لگا رہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایااپنے اپنے ہتھیار اٹھالو تو میں نے ایک بڑی تلوار اٹھائی تو کچھ دیر بعد جناب آقا محمد صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہوئے اور مجھ سے فرمایا چھوٹی تلوار لے لو۔میں نے کہا میں اسی سے لڑوں گا تو اچانک ایک آدمی کہتا ہے تجھے کچھ پتا بھی ہے کہ کہ تو کس کا انکار کر رہا ہے یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔پھر میں وہاں گیا جہاں ہتھیار رکھے تھے اور ایک چھوٹی تلوار لے لی۔اس کے بعد میری نیند بیدار ہوگئی۔اور یہ جگہ کوئی انڈر گراؤنڈ تھی اور 8 یا 10اینچ پانی تھا۔برائے مہربانی ا س کی تعبیر بتلا کر کچھ نصیحتیوں سے سرفراز فرمائیں۔

    جواب نمبر: 603977

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 818-564/B=08/1442

     اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کے اندر دینداری اور اتباع سنت کی کمی ہے، اسے پہلے پورا کیجئے اور اللہ پر پورا توکل کیجئے اس کے بعد جذبہ جہاد پیدا کیجئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند