• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 17682

    عنوان:

    بروزز ہفتہ31/اکتوبر2009 کو صبح فجر کے بعد میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے اسٹول (جلاب) سے چھوٹی چھوٹی چھپکلیاں نکلیں اور بڑی ہوکر اچھل کر بھاگ گئیں، پھر دیکھا کہ میں اپنی بیٹی فاطمہ کو یہاں (یعنی اپنی سسرال میں جہاں میں رہتی ہوں)چھوڑ کر اپنی امی کے یہاں جارہی ہوں ایک رات کے لیے۔ مجھے رونا آیا اورمیں نے اپنے میاں سے کہا کہ اس کو بھی لے چلیں اور میں اپنی بیٹی کی فراک دیکھ رہی تھی مگر سب گڈ مڈ ہو رہی تھیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ اس خواب کی تعبیر مجھے بتادیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17682

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2551=2051-1/1431

    تعبیر یہ ہے کہ دنیا اوراس کی زیب وزینت کی طرف آپ کا میلان ہے اورخواب میں تنبیہ ہے کہ دنیا اور اس کی لہلہاہٹ کے انجام پر غور کرناچاہیے اور آخرت کے درست کرنے میں سعی بلیغ کرنے کی ضرورت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند