• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 41637

    عنوان: حضرت یوسفؑ کی سیرت پر بنی ویڈیو فلم

    سوال: آج کل ایرانی ویب سائٹ سے حضرت یوسف کی سیرت پر بنی ایک ویڈیو جاری ہوئی ہے۔ ایا اس ویڈیو کے دیکھنے سے ایک مسلمان کافر ہو جاتا ہے اور اس کا نکاح ختم ہو جاتاہے؟امید ہے کہ دالعلوم دیوبند کے سنجیدہ علماء کرام دور حاضرکے اس مسئلے پر میرے اور میرے جیسے دوسرے لوگوں کی رہنمائی فرمائیں گے۔

    جواب نمبر: 41637

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1457-932/L=11/1433 فلم کی شکل میں انبیاء علیہم السلام کے واقعات، سیر یا غزوات کو دیکھنا اور فرضی ووہمی صورتیں پیش کرنا حرام ہے ایسی ویڈیو کا دیکھنا بھی ناجائز وحرام ہے، اگر اس میں ڈھول باجہ بھی شامل ہے تو اس کی حرمت اور بڑھ جائے گی، البتہ اس فلم کے دیکھنے سے مسلمان کافر نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کا نکاح اپنی بیوی سے ختم ہوجاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند