• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 164893

    عنوان: اپنی مساجد میں کسی دوسرے فرقہ کا دینی پروگرام كرانا

    سوال: سوال یہ ہے کہ ہماری مسجد میں زیادہ تر لوگوں کا موقف ہے اور تبلیغ جماعت آتی ہے ۔ اور ہمارے محلہ سے الگ بستی کے کچھ لوگ جماعت اسلامی ہند کے حصہ ہیں ۔ تو کیا وہ لوگ ہماری مسجد کے مہتمم سے اجازت ظلب کریں کہ وہ اپنا ایک جلسہ سیرت نبی کا پروگرام مسجد میں کرنا چاہتے ہیں جو ایک گھنٹہ کا ہوگا۔ اور کمیٹی اور مہتمم اجازت بھی دے دیں اور تبلیغ کے ساتھی اس کی مخالفت کریں۔ تو اس صورت میں ان کا پروگرام ہونے دیا جائے یا روک دیا جائے ۔ اس کے علاوہ ان کے پروگرام میں شرکت کی جائے یا نہیں؟یا ا نکی مخالفت کرنا صحیح ہے یا غلط ۔ اور ان کو اجازت دینا صحیح ہے اتفاق اور یکسانیت کا ثبوت ہے ۔ براہ کرم تفصیلی جواب ارسال فرمائیں۔

    جواب نمبر: 164893

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1436-1243/B=1/1440

    جماعت اسلامی کے لوگ اپنا الگ موقف رکھتے ہیں ۔ انبیاء کرام ، صحابہ کرام کے بارے میں اہانت کی باتیں کرتے ہیں۔ دین کے احکام و مسائل کو اپنی عقل کی ترازو پر تولتے ہیں۔ قرآن و حدیث کے تابع ہوکر نہیں چلتے۔ اس طرح بہت سارے نظریات اہل سنت والجماعت سے ہٹے ہوئے ہیں اس لئے ایسے لوگوں کا اپنی مسجد میں جلسہ کرانے سے احتیاط کرنی چاہئے۔ خدانخواستہ اگر ان کی گمراہ کن باتیں دو چار کے ذہن میں بس گئیں تو اس کا وبال متولی کی گردن پر ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند