• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 38749

    عنوان: خواب کی تعبیر

    سوال: ۱. میرے لیے ایک پیام نکاح آیا رمضان میں ، اور میں نے خواب میں دیکھا کہ وہ لڑکا قرآن پڑھ رہا ہے اور میں اس کے ساتھ آکر بیٹھ گی۔ مگر ۲. مجھے تین دفعہ خواب نظر آیا کہ میرا اسی لڑکے کے ساتھ نکاح ہو رہا ہے جس کی کی طرف سیپیغام آیاتھا، مگر تھوڑی پروبلم ہو رہی ہے، لیکن ا س پروبلم کے باوجود نکاح ہو گیا ہے۔ ۳. استخارہ میں میں دیکھا کہ میں بہت سارے پانی میں تیر رہی ہوں اور ڈر رہی ہوں مگر کسی نے مجھے راستہ دکھایا ہے اور اس پانی میں صرف ایک ڈولفن ہے جو میری دوست بن جاتی ہے۔ ان سب باتوں کے باوجود لڑکے کی ماں اس رشتے سے انکار کر رہی ہیں، کیوں کے انہوں نے کسی اور سے ااستخارہ کروایا ہے مگر وہ ہمارے حق میں نہیں ہے۔ میرے والدین اس رشتے سے خوش ہیں اور جب لڑکے کی ماں نے خود استخارہ کیا تھا ۶ ماہ پہلے تو انہوں نے منگنی کر دی تھی مگر ماہ بعد منگنی توڑ دی ۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 38749

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 869-533/H=6/1433 ماشاء اللہ عمدہ خواب ہیں تعبیر یہ ہے کہ اچھا اوربہتر رشتہ اللہ پاک عطا فرمائے گا، ان شاء اللہ تعالیٰ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند