• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 69257

    عنوان: خواب میں دو سانپ دیکہا ہے ایک کالا اور ایک ہرا

    سوال: میں نے خواب میں دو سانپ دیکہا ہے ایک کالا اور ایک ہرا-اس میں سے کالا والا مجہے تیزی سے دوڑاتا ہے اور میرے پیر میں ایڑی کے پاس کاٹ لیتا ہے -میں مرتے مرتے بچ جا تا ہوں - یہ دونوں سانپ میرے گہر والے کو پریشان کر رہے ہیں- کاٹنے کے لئے دوڑاتے ہیں-یہاں تک کہ یہ سامنے میرے بڑے ابو کے گہر میں بہی جاتے ہیں- وہاں پر بہی میں موجود ہوں- سب لوگ بہت زیادہ خوف زدہ ہیں- سانپ بڑی تیزی سے گر دش کر رہے تہے رہ رہ کر چہپ جاتے تہے - (نوٹ- آج کل میری فجر چہوٹ جاتی ہے کیوں کہ میں ہاسٹل میں رہتا ہوں نیند نہیں کھلتی )۔ برائے مہربانی خواب کی تعبیر بتائیں میں بہت پریشان ہوں -

    جواب نمبر: 69257

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 837-837/B=11/1437 آپ کے اور آپ کے بڑے ابُّو کے دو دشمن ہیں جو آپ کو نقصان پہنچانے میں اور آپ کے بڑے ابّو کی دشمنی میں گھوم پھر رہے ہیں، آپ لوگوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، اپنے دینی اور دنیاوی ہر شئ کو صحیح رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند