• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 22907

    عنوان: میں دیکھتا ہوں کہ میں اپنے صحن میں لیٹا ہوا ہوں اور زلزلہ آجاتا ہے ہم ابھی ابھی نئے مکان بنارہے ہیں۔ اور میں سوچتا ہوں کہ ابھی تو مکان بنائے ہیں اور زلزلہ آگیا ہے۔ سب چیزیں شدت سے ہلتی ہیں۔ مگر سب ٹھیک رہتا ہے مجھے اکثر ایسا لگتا ہے کہ میں خواب کے اندر خواب دیکھ رہا ہوں۔

    سوال: میں دیکھتا ہوں کہ میں اپنے صحن میں لیٹا ہوا ہوں اور زلزلہ آجاتا ہے ہم ابھی ابھی نئے مکان بنارہے ہیں۔ اور میں سوچتا ہوں کہ ابھی تو مکان بنائے ہیں اور زلزلہ آگیا ہے۔ سب چیزیں شدت سے ہلتی ہیں۔ مگر سب ٹھیک رہتا ہے مجھے اکثر ایسا لگتا ہے کہ میں خواب کے اندر خواب دیکھ رہا ہوں۔

    جواب نمبر: 22907

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):870=698-6/1431

    گناہوں اور معصیت کا زلزلہ خیز طوفان جس طرح مسلمانوں کی معاشرت میں داخل ہوکر تباہی مچارہا ہے اس کی طرف اشارہ ہے جب کہ اس کی حفاظت کے طریقہ کی طرف بھی اشارہ خواب میں موجود ہے کہ ایمان واعمال صالحہ کی تعبیر زلزلہ کی تباہیوں سے حفاظت کا ذریعہ بن سکتی ہے، لہٰذا موجودہ حالات میں ایمان پر استقامت اعمال صالحہ پر پختگی سے جمنا نہایت ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند