• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 155422

    عنوان: دور نبوی میں اقامت کی جگہ کہاں تھی؟

    سوال: دور نبوی میں اقامت کی جگہ کہاں تھی؟ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کہاں کھڑے ہو کر اقامت کہا کرتے تھے ،ہمارے ہاں ایک فتنہ کھڑا ہوا ہے، اس مسئلے کو لے کر آپ برائے مہربانی جواب ضرور مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 155422

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:95-175/L=3/1439

    دورِ نبوی میں اقامت کی جگہ کہاں تھی اس سلسلے میں کوئی صریح روایت ہمیں نہیں مل سکی ؛البتہ کتبِ فقہ وفتاویٰ سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ اس کے لیے کوئی خاص جگہ مقرر نہیں حسبِ موقع امام کے پیچھے یادائیں یائیں جس جگہ ہو اقامت کہنے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند