متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 69944
جواب نمبر: 69944
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1349-1318/H=12/1437 عامل حضرات کا قول درست نہیں ہے اس قول کی وجہ سے آپ اور آپ کے گھر والے وہم میں مبتلا ہوگئے گھر میں رہنے والے سب لوگ ہر نماز کے بعد چاروں قل اور آیة الکرسی نیز اوّل و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھا کریں گھر میں تلاوتِ قرآنِ کریم اور ہر فرد کم از کم دو سو مرتبہ درود شریف پڑھا کریں ہر معاملہ میں تقویٰ پرہیزگاری اور اتباعِ سنت کو لازم پکڑلیں۔ اللہ پاک سب کو شرور و آفات سے محفوظ رکھے ہر شر سے بچائے اور ہر خیر سے نوازے سعادت دارین عطاء فرمائے۔ آمین
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند