• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 33187

    عنوان: میں بہت زیادہ پریشان ہوں، اور کبھی خود کنڑول سے با ہر ہوجاتاہوں، مجھ پر کسی نے کالا جادو کردیا ہے، براہ کرم، کوئی دعا یا کوئی عمل بتائیں۔

    سوال: میں بہت زیادہ پریشان ہوں، اور کبھی خود کنڑول سے با ہر ہوجاتاہوں، مجھ پر کسی نے کالا جادو کردیا ہے، براہ کرم، کوئی دعا یا کوئی عمل بتائیں۔

    جواب نمبر: 33187

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1289=772-8/1432 نماز پنج گانہ کا اہتمام کریں، حرام رزق سے احتیاط کریں، گناہوں سے پرہیز کریں، سوتے وقت سورہٴ فاتحہ، آیت الکرسی، چاروں قل تین تین بار پڑھ کر اول آخر درود شریف بھی پڑھ لیں اور ہاتھوں پر دم کرکے پورے بدن پر پھیر لیں، ان شاء اللہ نمایاں فرق ظاہر ہوگا۔ آپ کو یہ کیسے معلوم ہوا کہ کسی نے کالا جادو کردیا ہے، اس طرح کے وساوس وشبہات میں نہ پڑیں مسلمانوں کا عقیدہ اور ایمان خراب کرنے کے لیے شیطان اس طرح کے خیالات دل میں پیدا کرتا ہے، ہاں یہ بات کسی یقینی ذریعہ سے معلوم ہوئی ہو تو اس کی تفصیل لکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند