• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170067

    عنوان: زنا كے دنیوی اور اخروی كیا نقصانات ہیں؟

    سوال: (۱) زنا کیا ہے؟ (۲) زنا کرنے والا توبہ کرے تو معاف نہیں ہوتاہے؟ (۳) زنا کے دنیاوی نقصان اور آخرت میں نقصات کیا ہیں؟ (۴) حضرت مولانا پیر فقیر ذوالفقار صاحب اپنے ایک بیان میں فرماتے ہیں کہ قرب قیامت میں لوگ اپنی بیویوں سے زنا کریں گے، فرماتے ہیں اس کی کئی صورتیں ، مثلاً کفریہ الفاط سے نکاح ٹوٹ گیا، اور پتا بھی نہیں، بتاتے ہیں،”خدا کے پچھواڑے رہتاہوں“، کسی نے بول دیا تو نکاح ٹوٹ گیا، اس مسئلہ پر خاص رہنمائی چاہئے ۔ (۵) کفریہ کلمات کے بارے میں علم کہاں سے حاصل کریں ، یہ عام کتابوں میں نہیں ہے۔

    جواب نمبر: 170067

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 885-744/B=08/1440

    (۱) اپنی بیوی کے علاوہ کسی عورت سے نکاح کئے بغیر جماع کرنا یہ زنا ہے۔

    (۲) اللہ تعالیٰ چاہے تو معاف کر سکتا ہے۔

    (۳) دنیا میں ایسا شخص بے عزت اور ذلیل ہوتا ہے، اسے فقرو فاقہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آخرت میں جہنم میں اسے سخت سزا ملے گی۔

    (۴) پیر صاحب موصوف کی بات ان ہی سے دریافت کریں۔

    (۵) مختلف فتاوے کی کتابوں میں باب الایمان والکفر کا باب ہے اس میں آپ کو مسائل ملیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند