• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 69768

    عنوان: میں اپنے آپ کو شیخ برادری میں مانوں یا قریشی برادری میں؟

    سوال: کاغذات کی رو سے میرے آباو اجداد شیخ برادری سے تعلق رکھتے تھے، لیکن میرے دادا صاحب چمڑے کے کاروباری تھے، اللہ نے انہیں بڑی عزت اور مال و اسباب دئیے تھے، دادا صاحب کے بعد ساری رشتہ داریاں قریشی برادری کے اچھے گھرانوں میں ہونی لگیں (تجارت کی وجہ سے) ۔ اب ہمارے والد کے حالات مال و اسباب کے اعتبار سے اچھے نہیں ہیں، حکومت قریشی برادری کو OBC (پچھڑے ہوئے لوگ) کی کہ لسٹ میں رکھتی ہے، کیا میں اپنے آپ کو شیخ برادری میں مانوں یا قریشی برادری میں؟ اور کیا میں ریزرویشن کا حقدار ہوں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 69768

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1078-1028/Sd=1/1438

    جب آپ کے آباء و اجداد شیخ برادری سے تعلق رکھتے تھے ، تو آپ بھی شیخ برادری ہی کی طرف منسوب ہوں گے ؛ لہذا آپ کے لیے اپنے کو قریشی برادری کی طرف منسوب کرنا درست نہیں ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند