• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 11561

    عنوان:

    میری ایک شادی شدہ بہن نے جو خواب دیکھا ہے میں اس کو اسی کے لفظوں میں لکھ رہا ہوں:

    میں ظہر کی نماز پڑھ کر سوئی تو دیکھا ایک بہت خوبصورت گراؤنڈ یا باغ ہے جہاں بڑے بڑے ہرے درخت ہیں۔ درخت کے پتے تو ہیں مگر ان پر کوئی پھل نہیں۔ گراؤنڈ کی سائڈ پر کئی خوبصورت بینچ بنے ہیں جو کافی پیارے ہیں ان پر میرا بھائی (میں) او ربھابھی (میری بیوی) بیٹھے ہیں۔ میری بھابھی ایک خوبصورت درخت کے نیچے ہاتھ کی انگلی سے قبر کا نشان لگاتی ہیں۔میں پوچھتی ہوں کہ یہ کیا ہے تو بھابھی کہتی ہیں کہ یہ میری او رتمہارے بھائی کی قبر کی جگہ ہے۔ میں سوچتی ہوں کہ اس نے اتنی اچھی جگہ قبر کے لیے ڈھونڈلی اور وہ مزید لوگوں کے لیے جگہ ڈھونڈ رہی ہوتی ہے۔ میں بھی ایک جگہ بھاگ کر جاتی ہوں اور بہت خوبصورت درخت جس کے پتے عجیب ہوتے ہیں اور وہاں ٹھنڈی ہوا چل رہی ہوتی ہے اسی درخت کو منتخب کرتی ہوں کہ یہاں میں اپنی قبر بناؤں گی۔ پھر وہاں ایک عورت کہیں جارہی ہوتی ہے اس کو آواز دیتی ہوں کہ آنٹی دیکھو میں نے سب سے زیادہ خوبصورت جگہ ڈھونڈی ہے۔ وہ عورت میرا ماتھا چومتی ہے....

    سوال:

    میری ایک شادی شدہ بہن نے جو خواب دیکھا ہے میں اس کو اسی کے لفظوں میں لکھ رہا ہوں:

    میں ظہر کی نماز پڑھ کر سوئی تو دیکھا ایک بہت خوبصورت گراؤنڈ یا باغ ہے جہاں بڑے بڑے ہرے درخت ہیں۔ درخت کے پتے تو ہیں مگر ان پر کوئی پھل نہیں۔ گراؤنڈ کی سائڈ پر کئی خوبصورت بینچ بنے ہیں جو کافی پیارے ہیں ان پر میرا بھائی (میں) او ربھابھی (میری بیوی) بیٹھے ہیں۔ میری بھابھی ایک خوبصورت درخت کے نیچے ہاتھ کی انگلی سے قبر کا نشان لگاتی ہیں۔میں پوچھتی ہوں کہ یہ کیا ہے تو بھابھی کہتی ہیں کہ یہ میری او رتمہارے بھائی کی قبر کی جگہ ہے۔ میں سوچتی ہوں کہ اس نے اتنی اچھی جگہ قبر کے لیے ڈھونڈلی اور وہ مزید لوگوں کے لیے جگہ ڈھونڈ رہی ہوتی ہے۔ میں بھی ایک جگہ بھاگ کر جاتی ہوں اور بہت خوبصورت درخت جس کے پتے عجیب ہوتے ہیں اور وہاں ٹھنڈی ہوا چل رہی ہوتی ہے اسی درخت کو منتخب کرتی ہوں کہ یہاں میں اپنی قبر بناؤں گی۔ پھر وہاں ایک عورت کہیں جارہی ہوتی ہے اس کو آواز دیتی ہوں کہ آنٹی دیکھو میں نے سب سے زیادہ خوبصورت جگہ ڈھونڈی ہے۔ وہ عورت میرا ماتھا چومتی ہے۔ میں اس گراؤنڈ میں گندگی دیکھتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ جھاڑو لگاؤں۔ میں جیسے ہی جھاڑو لگانے لگتی ہوں تو میرے بھائی بھابی اور وہ عورت غائب ہوجاتے ہیں او رمیں ڈرتے ہوئے گیٹ سے باہر آجاتی ہوں۔

    جواب نمبر: 11561

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 690=541/ھ

     

    ما شاء اللہ عمدہ خواب ہے ،تعبیر یہ ہے کہ آپ کے اور آپ کی بہن واہلیہ کے اعمال صالحہ عند اللہ مقبول ہیں، دنیا میں بھی ان کے ثمرات وبرکات ان شاء اللہ حاصل ہوں گے، البتہ دنیا کی محبت میں کچھ زیادتی ہے جو گندگی کی صورت میں نظر آتی ہے، اگر وہ کم ہوجائے تو ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔ اگر آپ تینوں بہشتی زیور فضائل صدقات یعنی فضائل اعمال حصہٴ دوم کو کثرت سے پڑھنے سننے سنانے مطالعہ کا اہتمام رکھیں تو دارین کی فلاح وبہبودی کا موجب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند