• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 146277

    عنوان: خوش کرنے کے لیے مذاق کرنا؟

    سوال: کیا کسی کا دل خوش کرنے کے لیے مذاق کرنا جائز ہے ؟ کیا اس پر ثواب ملے گا؟ اور مذاق کی نوعیت کیا ہونے چاہئے ؟

    جواب نمبر: 146277

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 183-141/H=2/1438

    جھوٹ یا کذبِ صریح پر مشتمل نہ ہو کسی کی دل آزاری بھی نہ پائی جائے بلکہ محض دوسرے کا دل خوش کرنے کی نیت سے کوئی مناسب بات کہہ دی جائے تو جائز بلکہ موجبِ اجر و ثواب ہے، اور اگر کسی کی ہجو ہو یا تمسخر کیا جائے یا جھوٹ بولا جائے یا کسی کی اذیت و تکلیف ہوتی ہو اور بغیر وجہِ شرعی کے کسی کا دل دکھایا جائے تو جائز نہیں بلکہ حرام اور گناہ ہے قرآنِ کریم حدیث شریف میں اس جیسی ہفواتِ قبیحہ پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند