• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 50028

    عنوان: مجھے یہ جاننا ہے کہ کیا شرابی کو سلام کرنے یا پانی پلانے سے ۴۰/ سال کے نیک عمل ختم ہوجاتے ہیں؟

    سوال: مجھے یہ جاننا ہے کہ کیا شرابی کو سلام کرنے یا پانی پلانے سے ۴۰/ سال کے نیک عمل ختم ہوجاتے ہیں؟

    جواب نمبر: 50028

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 269-227/B=2/1435-U شرابی چونکہ شرعی اعتبار سے فاسق وفاجر ہے اس وجہ سے ان کو سلام کرنا مکروہ ہے،اسی طرح ان کے ساتھ دوستانہ میل جول رکھنا بھی مکروہ ہے، لیکن اگر کسی نے شرابی کو سلام کیا یا اس کو پانی پلایا تو اس کے ۴۰ سال کا نیک عمل ختم ہوجائے یہ غلط بات اور بے اصل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند