• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 153018

    عنوان: میں نے کچھ سال پہلے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں یوں دیکھا ہے کہ ....

    سوال: حضرت! میں ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہتا ہوں جس کو میں بہت سالوں سے اپنے دل میں رکھا ہوا ہوں۔ میں نے کچھ سال پہلے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں یوں دیکھا ہے کہ میں ایک گاوٴں میں ہوں جہاں کچھ کچے پکے مکانات ہیں اور روڈ بھی کچا ہے، میں روڈ پر کھڑا تھا کہ لوگوں میں چرچا ہوا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم یہاں نکاح پڑھانے آئیں ہیں۔ میں فوراً ایک گھر کے اندر گیا جہاں حضور صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے تھے لیکن ان کی داڑھی نہیں تھی اور اس گھر میں میں نے انہیں دیکھا۔ میں اور میرے بڑے بھائی اور میرے ابو تینوں لوگوں نے باری باری سے ان سے مصافحہ کیا پھر وہاں سے چلے آئے۔ صبح جب میں سوکر اٹھا تو میرے گھر یا کمرہ میں کوئی نورانیت جیسا ماحول نہیں تھا لیکن فجر کی نماز پڑھنے جس مسجد گیا تو مسجد میں مجھے نورانیت لگی جیسے کہ مسجد تھوڑی چمک رہی ہو۔ حضرت مجھے خواب کی تعبیر بتائیں تاکہ مجھے کچھ رہنمائی حاصل ہو۔

    جواب نمبر: 153018

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1193-1093/B=11/1438

    اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواب دیکھنے والے کے اندر دین داری میں کمی معلوم ہوتی ہے، آپ دین کے تمام امور کی اطاعت کریں اور تمام محرمات سے بچنے کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند