• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 43672

    عنوان: موت اور کلمہ طیبہ ،شہادت،سورہ فلق اور سورہ الناس کا پڑھنا

    سوال: السلام علیکم؛۔میری اہلیہ نے خواب دیکھا کہ وہ کسی کام میں مشغول ہیں لیکن واضح نہیں کہ کس کام میں اور کون سی جگہ ہے پھر وہ اچانک دیکھتی ہیں کہ ان کی موت کا وقت قریب آگیاہے اور وہ بلند آواز سے کلمہ طیبہ کلمہ شہادت،سورہ فلق اور سورہ الناس پڑھتی ہیں بلند اور مکمل( یعنی یہ چاروں عمل مکمل کرتی ہیں جسطرح حقیقت میں پڑھتے ہیں)۔پھر منظربدل جاتاہے اور موبائل پر لگے آلارم کی آواز پر ان کی آنکھ کھل جاتی ہے اس وقت صبح کے 4 بج کر 20 منٹ ہوتے ہیں۔براہ کرم اس کی کیا تعبیر ہوگی ؟،جزاک اللہ

    جواب نمبر: 43672

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 250-183/D=2/1434 خواب واضح ہے جو اس میں دیکھا بیداری میں اس (موت) کو یاد رکھیں اور جو اعمال (تلاوت و اَوراد) کیے ہیں بیداری میں فرائض کے ساتھ ان کا بھی اہتمام رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند