• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 604127

    عنوان: میری بہن خواب دیکھا کہ ایک گول ٹیبل ہے اس پر کیلا رکھا ہوا ہے 

    سوال:

    مفتی صاحب ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہنا ہوں میرے گھر میں کل پانچ افراد ہیں میں میری بیوی میری 9سال کی بیٹی میری والدہ اور میری بہن خواب دیکھا کہ ایک گول ٹیبل ہے اس پر کیلا رکھا ہوا ہے ہم سب لوگ بیٹھ کر کیلا کھارہے ہیں سب لوگوں نے خوب پیٹ بھر کے کیلا کھایاہے لیکن میری بہن ساتھ میں نہیں ہے میری بہن کی بیٹی جو13سال کی ہے جوشروع سے ہی ہمارے ساتھ رہتی ہے وہ بھی ہمارے ساتھ شریک ہے ۔ برائے مہربانی ہمارا رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 604127

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 879-913/B=01/1443

     اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ کیلے کھانے والوں کو دین و دنیا دونوں نعمتوں سے نوازا جائے گا۔ یعنی مال بھی زیادہ ملے گا اور دینداری بھی زیادہ نصیب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند