• معاشرت >> دیگر

    سوال نمبر: 63642

    عنوان: شوہر انتقال کے بعد عورت کو مرحوم کے نام کی طرف نسبت لگا کر ذکر كرنا؟

    سوال: کیا فرما تے ہیں علماء کرام کہ کسی عورت کے شوہر کے انتقال کے بعد اس عورت کو مرحوم کے نام کی طرف نسبت لگا کر ذکر کیا جائے ، مثلا اہلیہ عبد اللہ یا جے سے Mrs abdullah اس طرح اس کا نام ذکر کرنا صحیح ہے اور اس کا خود اپنے نام کو ذکر کرنا کیسا ہے ؟ اور شریعت کے مطابق بیوہ کا نام کسطرح ذکر کیا جائے ؟ براہ کرم رہنمائی فرمائِیں۔

    جواب نمبر: 63642

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 238-238/Sd=5/1437 صورت مسئولہ میں تعارف کے لیے مرحوم شوہر کے نام کی طرف نسبت کرکے اُس کی بیوہ عورت کا ذکر کرنے میں شرعا کوئی حرج نہیں ہے اور ضرورت کے وقت خود بیوہ عورت کا نام ذکر کرنا بھی درست ہے ؛ لیکن تعارف کے لیے پہلی صورت زیادہ مناسب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند