• معاملات >> دیگر

    سوال نمبر: 63628

    عنوان: مکان کے لیے سودی قرض لینا

    سوال: صورة مسئلہ یہ ہے کہ ایک شخص کرائے کے مکان میں اپنی بیوی بچوں کے ساتھ رہتا ھے ،کرایہ اسکا بہت مہنگا ہے اب وہ یہ چاہتا ہے کہ وہ اپنا مکان خرید سکے لیکن اسکے پاس اتنی رقم نہیں ہے کہ وہ مکان خرید سکے تو کیا اس صورت میں وہ بینک سے لون لے سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 63628

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 297-297/Sd=5/1437 اگر کرایے کے مکان میں رہنے میں دشواری ہو، عزت و آبرو متاثر ہوتی ہو اور اپنا ذاتی مکان خریدنے کے لیے کوشش کے باوجود غیر سودی قرض کا کوئی نظم نہ ہو سکے، تو بقدر ضرورت مکان کے لیے بینک سے سودی لون لینے کی گنجائش ہے ؛ لیکن لون کی ادائے گی کی جلد از جلد فکر کی جائے، تاکہ زیادہ دن سود میں ملوث نہ ہونا پڑے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند