• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 15318

    عنوان:

    مفتی صاحب میرے دو سوالات ہیں۔ (۱)عموماً عورتیں نماز جنازہ میں شریک نہیں ہوتی ہیں۔کیا اس کے بجائے وہ مردہ کے گھر پر مردے کے لیے حفظ القبر پڑھ سکتی ہیں؟کیا اس طرح کی کوئی نماز ہے؟ اگر ہے، تو مجھ کو مختصراً بیان کریں۔کیا اس کے لیے جماعت کی اجازت ہے؟اس کی نیت کیا ہوگی اوراس میں کتنی رکعتیں ہو گیں؟(۲)میرا دوسرا سوال فتوی نمبر12335سے متعلق ہے۔ پانچ وقت کی نماز کی رکعتوں کی تعداد درج ذیل ہے:فجر: دو رکعت سنت موٴکدہ، دو رکعت فرض۔ ظہر:چار سنت موٴکدہ، چار فرض، دو سنت موٴکدہ، دو نفل۔ عصر:چار سنت غیر موٴکدہ، چار فرض۔ مغرب:تین فرض، دو سنت موٴکدہ۔ عشاء:چار سنت غیر موٴکدہ، چار فرض، دو سنت موٴکدہ، دو نفل، تین وتر، دو نفل۔ واللہ اعلم۔ نماز کے بعد جو دو رکعت نفل کا ذکر کیا گیا ہے وہ کیا ہے؟ برائے کرم وضاحت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15318

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1419=276tl/1430

    حفظ القبر نام کی کوئی نماز نہیں ہے، اس لیے اس نماز کے پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔

    (۲) یہ دو رکعت نفل یعنی سنت غیرموٴکدہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند