• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 14744

    عنوان:

    میں خواب کی تعبیر جاننا چاہتاہوں، میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر میں ہوں جہاں میں پہلے رہتا تھا، او رکوئی میرا پیچھا کرتا ہے وہ مجھے دکھائی نہیں دیتا مگر ہے بہت خوفناک، جس کی وجہ سے میں بہت خوف زدہ ہوں۔ وہ مجھے مارنا چاہتا ہے او رمجھ پر حملہ کرتا ہے، میں بھاگتا ہوں اوربچ کر دوسرے کمرے میں چلا جاتاہوں۔ وہ وہاں آتا ہے او رحملہ کرتا ہے میں پھر بچ جاتاہوں۔ اسی طرح ہوتا رہتا ہے۔ مجھے بہت ڈر بھی لگ رہا ہوتا ہے۔ میں خواب کے دوران اپنی امی کو بھی دیکھتا ہوں وہ پریشان ہوتی ہیں، او رکچھ رشتہ داربھی نظر آتے ہیں یاد نہیں کون ہیں۔ آخر میں میں اپنے کمرے میں جاکر دروازہ بند کرلیتا ہوں، تو وہ اندر آنے کی کوشش کرتا ہے مگر آ نہیں پاتا اور پھر چلا جاتاہے۔وہ یہ کہتے ہوئے جاتا ہے کہ میں کل پھر آؤں گا۔ میں اس وقت بھی ڈرا ہوا ہوتاہوں۔ اور پھر میں کھڑکی سے باہر دیکھتا ہوں کہ وہ گیا کہ نہیں ،تو گلی میں کوئی نظر نہیں آتا۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے، مجھ پر ڈر کے اثرات ہوتے ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14744

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1328=1083/د

    نفس و شیطان انسان کے دشمن ہیں جو انسان کو دنیوی نقصانات پہنچانے کی تگ ودو کرتے ہی رہتے ہیں، آخرت بھی برباد کرنے کے پیچھے پڑے رہتے ہیں إن أعدی عدوک نفسک التي بین جنبیک تمہارا سب سے بڑے دشمن تمہارا وہ نفس ہے جو تمہارے پہلو میں ہے، لہٰذا ان کے شر سے حفاظت کا واحد راستہ احکام شریعت کی پابندی اور اتباع سنت کی پاس داری ہے، اسی کے ذریعہ دشمن سے نجات حاصل ہوسکتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند