• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 5986

    عنوان:

    کچھ دنوں پہلے خواب میں دیکھا کہ میں گھر کے اوپر کے کمرے کے باہر زینہ کے قریب کھڑی ہوئی ہوں اور باقی اہل خانہ کمرے کے اندر ہیں۔ اچانک زینہ کے قریب ایک شیر آجاتا ہے اسے دیکھ کر میں گھبراتو جاتی ہوں مگر گھر والوں کی حفاظت کے لیے میں ان کے کمرے کا دروازہ بند کردیتی ہوں۔ اور شیر کو زینہ چڑھنے نہیں دیتی، تو وہ تو وہاں سے ہٹ جاتا ہے، لیکن اچانک دوبارہ میرے پیروں کے قریب کے زینہ کی سیڑھی توڑ کر اوپر آجاتا ہے اور مجھ پر حملہ کرتاہے ، لیکن میرے ہاتھوں میں ایک نیزہ یا تلوار ہوتی ہے جس کے ذریعہ الحمدللہ میں اپنا دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ اس ِشیر کے پرزے پرزے الگ کرتی ہوں، اور باقاعدہ اس کا دل نکال لیتی ہوں۔ برائے کرم تعبیر عطا کریں۔ واضح ہو کہ الحمد للہ میں اپنے پہلے بچہ کی ایک ماہ کی حاملہ ہوں اور تین مہینے قبل ہی اللہ پاک کے فضل و کرم سے نیک صالح شوہر سے لاتور کے اجتماع میں میرا نکاح ہوا تھا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5986

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1140=984/ ب

    ان شاء اللہ آپ ہر کٹھن مرحلہ میں بلند ہمتی کا ثبوت دیں گی اور مشکل سے مشکل ترین گھڑی میں آپ ثابت قدم رہیں گی اور آپ کا بچہ بھی بہت باہمت ہوگا، ان شاء اللہ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند