• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606028

    عنوان:

    خواب میں کالے رنگ کا سانپ دیکھنا

    سوال:

    میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک گھر ہے اور عورت کے گھر میں سانپ ہیں ۔ اور وہ سانپ پالتی ہے ۔ وہ خواب میں کوئی انجان اور انتہائی خوب صورت گلی بالکل کشادہ گلی ہے ۔ اور میں اور میرا کزن اسی گل سے گزرتے ہیں وہ سانپ ہمارے پیچھے تو اتا ہے پر خواب میں بھاگنے کی سپیڈ بہت کم تھی میں بھاگ بھی نہیں سکتا تھا ۔ اور میں جس راستے سے گزر رہا ہوں سانپ اسی راستے سے ارہا ہے ۔ مجھے اس سوال کے خواب کی تعبیر بتا دیں ۔ شکریہ

    جواب نمبر: 606028

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 23-25/D=01/1443

     سانپ کی تعبیر دشمن سے کی جاتی ہے لیکن جب خواب میں اس سے کوئی تکلیف آپ کو نہیں پہونچی تو فکر نہ کریں، رات میں آیة الکرسی، چاروں قل، درود شریف پڑھ کر دَم کرکے سویا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند