• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 47650

    عنوان: خواب میں قیامت دیکھنا

    سوال: میں نے خواب میں دیکھاہے، قیامت اٰیا ہوا ہے، اور سیلاب کا ایک خطرناک منظر ہے، جو سب کچھ اپنے ساتھ لے کے جارہی ہے اور میں خوفناک چیخیں مار ہاہو اور رو رہاہوں۔ چونکہ رمصان ہے رات کو میں ڈیوٹی کرتاہوں اور دن کو سوتاہوں خواب کا ٹایم دن کے 8 سے 9 تک تھا۔ برائے مہربانی مجھے اسکی تعبیر بتادے۔ شکریہ!

    جواب نمبر: 47650

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1251-1035/H=11/1434 تعبیر یہ ہے کہ عموماً اتباعِ سنت بلکہ احکامِ شرع کی ادائیگی میں تساہل اور ہوا وہوس کے پیچھے دوڑنے میں عام طور پر غلبہ پایا جارہا ہے، اسی کی کچھ جھلک قیامت اور سیلابِ عظیم کی شکل میں دکھائی دی، اللہ پاک عذاب شرور وفتن سے محفوظ رکھے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند