• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 68847

    عنوان: علمائے بریلوی کہتے ہیں کہ سعودی علماء نے علمائے دیوبند پر کفر کا فتویٰ دیا ہے

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اور مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ علمائے بریلوی کہتے ہیں کہ سعودی علماء نے علمائے دیوبند پر کفر کا فتویٰ دیا ہے اگر دیا ہے تو کب دیا تھا اور کیوں دیا تھا؟ براہ مہربانی تسلی بخش جواب دیں اور اس کا حوالہ بھی دیں۔ کیا انہوں نے فتویٰ واپس لیا ہے یا نہیں اگر لیا ہے تو کب؟ میں خود علمائے دیوبند سے تعلق رکھتا ہوں۔

    جواب نمبر: 68847

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1059-1001/SN=11/1437 آپ کے سوال کا مفصل جواب ” المہنّد علی المفنّد“ نامی کتاب کے مقدمہ میں، اسی طرح ”فتاوی خلیلیہ“ (فتاوی مظاہر العلوم) باب العقائد میں موجود ہے، آپ ان دونوں میں سے کوئی کتاب حاصل کرکے دیکھیں، ان شاء اللہ تشفی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند